5 فروری 2014 - 20:30
امریکہ کی حقانی نیٹ ورک کے تین دہشت گردوں پر پابندیاں عائد

امریکی حکام نے حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے پر تین دہشت گردوں یحییٰ حقانی، سید اللہ جان اور محمد عمر زدران کو اہم دہشت گرد قراردیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ابنا: امریکی حکام نے حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے پر تین دہشت گردوںیحییٰ حقانی، سید اللہ جان اور محمد عمر زدران کواہم دہشت گرد قراردیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکہ افغانستان میں نیٹو افواج پر ہونے والے متعدد حملوں کا ذمہ دار حقانی نیٹ ورک کو ٹھہراتا ہے۔ پابندیوں کا مقصد حقانی نیٹ ورک کے مالیاتی وسائل کو نشانہ بنانا ہے۔ اس درجہ بندی کے بعد امریکی حکام ان افراد سے منسلک تمام مالیاتی اثاثے منجمد کر سکیں گے۔ کسی بھی امریکی شہری یا تنظیم کو ان افراد کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکہ پہلے ہی حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔

.......

/169